گ*قبائلی اضلاع میں انتخابات،تمام حلقوں کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ سامنے آگئے

تحریک انصاف کو 5، جے یوآئی ف کو 2 ، اے این پی اور جماعت اسلامی کو ایک ایک نشست پر برتری M ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا صفایہ ہو گیا

اتوار 21 جولائی 2019 20:30

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2019ء) خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے 7 قبائلی اضلاع کی 16 صوبائی نشستوں پرنتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں کو 7، تحریک انصاف کو 5، جے یوآئی ف کو2 جبکہ اے این پی اورجماعت اسلامی کو ایک ایک نشست پر برتری حاصل ہے۔صوبائی اسمبلی کے 16 حلقوں میں پولنگ کا عمل ہفتے کی صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا، شام 5 بجے پولنگ کا عمل ختم ہوا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی اور ابتدائی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی کے 100 باجوڑ 1کی104 میں سے 103 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے انور زیب خان 13258 ووٹ لے کر پہلے نمبر پرہیں جبکہ جماعت اسلامی کے وحید گل 11974 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں۔

(جاری ہے)

پی کے 101 باجوڑ 2کے 103 میں سے 91 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے اجمل خان 9029 ووٹ کیساتھ برتری حاصل کئے ہوئے ہیں ان کے مدمقابل جماعت اسلامی کے صاحبزادہ ہارون الرشید 8963 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں۔

پی کے 102 باجوڑ 3کے 131 پولنگ سٹیشنز میں سے 62 کے نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کے سراج الدین 11651 ووٹ کے ساتھ آگے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار خالد خان 7146 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پرہیں۔پی کے 105 خیبر 1 میں آزاد امیدوار شفیق آفریدی کامیاب قرار پائے ہیں جہاں 110 میں سے 110 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار شفیق آفریدی 19534 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار شیرمت خان 10774 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

اس حلقے میں قومی اسمبلی کی نشست پر تحریک انصاف کے امیدوار نورالحق قادری کامیاب ہوئے تھے جو اب وفاقی وزیر مذہبی امور ہیں۔ یوں نورالحق قادری کے اپنے حلقے میں ان کا حریف امیدوار کامیاب ہو گیا ہے۔ پی کے 106 خیبر 2کے 89 پولنگ سٹیشنز میں سے 47 کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار بلاول آفریدی 8735 ووٹ لے کر پہلے نمبر پرہیں ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے عامر محمد خان آفریدی 4524 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پرہیں۔

پی کے 109 کرم 2کے 130 میں سے 101 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے سید اقبال میاں 26717 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پرہیں ان کے مدمقابل آزاد امیدوار عنایت حسین 156276 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں۔.. پی کے 110 اورکزئی کے 175 میں سے 105 پولنگ سٹیشن کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار سید غازی غازن 11659 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پرہیں ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے شعیب حسن 72941 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں۔

پی کے 107 خیبر 3کے 146 پولنگ سٹیشنز میں سے 101 کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار محمد شفیق 10129 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پرہیں ان کے مدمقابل آزاد امیدوار حمید اللہ جان آفریدی 8259 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پرہیں۔پی کے 108 کرم 1کے 135 میں سے 129 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق جے یو آئی ف کے محمد ریاض 12038 ووٹ لے کرپہلے نمبر پرہیں جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار جمیل خان 11401 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں۔

پی کے 115 سابقہ فرنٹیئر ریجنزکے 163 میں سے 38 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق جے یو آئی ف کے محمد شعیب 5408 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پرہیں ،پی ٹی آئی کے عابد الرحمان 4738 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں۔پی کے 111 شمالی وزیرستان 1کے 76 میں سے 14 پولنگ سٹیشن کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے محمد اقبال خان 2870 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پرہیں جبکہ جے یو آئی ف کے سمیع الدین 1720 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں۔

پی کے 112 شمالی وزیرستان 2کے 102 میں سے 66 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار میر کلام خان 7660 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پرہیں،تحریک انصاف کے اورنگزیب خان 5583 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں۔پی کے 113 جنوبی وزیرستان 1کے 139 میں سے 77 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار وحید خان 6911 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پرہیں،جے یو آئی ف کے حافظ اسلام الدین 5868 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں۔

پی کے 114 جنوبی وزیرستان 2کے 98 پولنگ سٹیشنز میں سے 74 کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے نصیر اللہ خان 6924 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پرہیں ،آزاد امیدوار محمد عارف 6399 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں۔پی کے 103 مہند 1کے 86 میں سے 82 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق اے این پی کے نثار احمد 10324 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پرہیں ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے رحیم شاہ 10192 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں۔ پی کے 104 مہمند 2کے 108 میں سے 24 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار عباس الرحمان 4955 ووٹ لے کر پہلے نمبر پرہیں جبکہ پی ٹی آئی کے سجاد خان 3432 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں۔

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں