طورخم بارڈر پر پاک افغان جوائن چيمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا اجلاس

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 13 اکتوبر 2021 14:39

طورخم بارڈر پر پاک افغان جوائن چيمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا اجلاس
خیبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2021ء،نمائندہ خصوصی،جواد شینواری) ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر کسٹم حبیب احمد کا کہنا تھا کہ طورخم سٹیشن پر بوجھ کم کرنے کی خاطر کاروبار کو غلام خان خرلاچی منتقل کر رہے ہیں  فریش ایبل ایٹمز کی کلیئرنس کی مانیٹرنگ کی جائے گی طورخم سٹیشن پر جملہ مشکلات کا فوری نوٹس لیکر حل کرنے کی اقدامات کیا جائے گا.

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان ہمسایہ ملک افغانستان کیساتھ تجارت بڑھانے کیلئے انتہائی سنجیدہ ہے. خان جان الکوزی افغان تاجر کا کہنا ہے کہ طورخم سٹیشن سمیت مختلف بارڈر پر مسائل کے حل کی یقین دہانی خوش آیند ہے، طورخم بارڈر پر افغانستان آنے والے گاڑیوں کی کلیئرنس میں سست روی کا شکار ہے  اجلاس میں پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس، سرحد اور خیبر چیمبر کے نمائندے شریک ہوئے۔

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں