ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیرنگرانی ملک دین خیل تیراہ، اکاخیل کے 131 خاندانوں میں امدادی چیکس تقسیم

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 14 اکتوبر 2021 11:34

ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیرنگرانی ملک دین خیل تیراہ، اکاخیل  کے 131 خاندانوں میں امدادی چیکس تقسیم
 ضلع خیبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2021ء،نمائندہ خصوصی،جواد شینواری) ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد نے سی ایل سی پی پروگرام کے تحت متاثرین میں امدادی چیکس تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

تباہ شدہ مکانات سروے پروگرام کے تحت بقیہ رہ جانیوالے 131 خاندانوں میں 47.36 ملین روپے معاوضوں کی مد میں چیکس تقسیم کئے گئے ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) نوید اکبر 235 ونگ کے کیپٹن عزیز الرحمن  اسسٹنٹ کمشنر باڑہ نیک محمد بنگش نے تحصیل باڑہ کے قوم  ملک دین خیل تیراہ اور اکاخیل کے 131 خاندانوں میں سی ایل سی پی کے امدادی چیکس تقسیم کئے۔

چیکس تقسیم کرنے کے لئے تقریب کا انعقاد  ڈپٹی کمشنر افس میں کیا گیا تھا۔ سی ایل سی پی پروگرام کے تحت ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیرنگرانی اب تک تقسیم شدہ 11691 چیکوں کی کل مالیت 3383.28 ملین جو کہ 3 ارب 38 کروڑ 2 لاکھ 80 ہزار معاوضے کی مد میں تقسیم کئے جاچکے ہیں جس میں 6303 مکانات مکمل تباہ شدہ اور 5388 مکانات کو جزوی نقصان پہنچنے کی صورت میں مذکورہ معاوضہ اب تک ادا کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں