خیبر ،بلدیاتی انتخابات 2022 کیلئے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

ہفتہ 12 فروری 2022 17:22

خیبر ،بلدیاتی انتخابات 2022 کیلئے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی
خیبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2022ء) بلدیاتی انتخابات 2022 (ری پول) کے لئے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ۔ دفعہ 144 میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، اسلحہ کی نمائش، پولنگ اسٹیشن کے قریب غیر متعلقہ افراد کی تصاویر، ویڈیوز بنانے اور موبائیل فون کا استعمال ممنوع قرار دیدیا گیا ۔ اعلامیہ کے مطابق پولنگ اسٹیشن سے 500 میٹر فاصلے کے رہائشی عمارتوں پر کھڑے ہونا، خواتین پولنگ اسٹیشن میں مردوں کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق خیبر : پولنگ اسٹیشن سے 200 میٹر کے فاصلے پر گاڑیوں کی پارکنگ،گن مینوں کے ساتھ پولنگ اسٹیشن میں داخلہ، ہوائی فائرنگ اور آتشبازی ممنوع قرار دیدیاگیا ۔ اعلامیہ کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ انتخابات کے دوران امن وامان کی فضاء برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ۔ اعلامیہ کے مطابق دفعہ 144 ایک مہینے کے لئے 13 فروری سے 13 مارچ تک نافذ العمل ہوگا۔ اعلامیہ کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ ضلع بھر میں بلدیاتی انتخابات اور انسداد پولیو مہم کے پر امن انعقاد کے لئے نافذ کیا گیا ۔ اعلامیہ کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ سمیت اسسٹنٹ کمشنروں کو کارروائی کے لئے مراسلہ جاری کردی گئی ہے۔

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں