ضلع خیبر میں فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے دو روزہ فری ڈیجیٹل مارکیٹنگ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا

دو روزہ فری ٹریننگ میں بڑی تعداد میں ضلع خیبر کے نوجوانوں نے حصہ لیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 29 مارچ 2022 12:04

ضلع خیبر میں فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے دو روزہ فری ڈیجیٹل مارکیٹنگ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا
ضلع خیبر میں فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے دو روزہ فری ڈیجیٹل مارکیٹنگ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا. جس میں ضلع خیبر کے نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے استعمال کے طریقہ کار، فیس بک اور انسٹاگرام مارکیٹنگ، سوشل میڈیا ڈیزائننگ، ویڈیو ایڈیٹنگ اور فری لانسنگ کی ٹریننگ دی گئی.

(جاری ہے)

دو روزہ فری ٹریننگ میں بڑی تعداد میں ضلع خیبر کے نوجوانوں نے حصہ لیا.


ٹریننگ میں حصہ لینے والے نوجوانوں نے فرنٹیئر کور نارتھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی ٹریننگ سے علاقے کے نوجوان اپنے لئے روزگار کے ذرائع بآسانی پیدا کر سکتے ہیں. انہوں نے مطالبہ کیا کہ مستقبل میں اسطرح کی ٹریننگ کا انعقاد جاری رکھا جائے تاکہ نوجوان اس سے مستفید ہو سکیں.

متعلقہ عنوان :

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں