خیبر نیوز کے سینئر رپورٹر سراج عارف اور کیمرہ مین سردار علی کیساتھ ریلوے پولیس کی جانب سے بدتمیزی کا معاملہ

خیبر یونین آف جرنلسٹس پشاور کی جانب سے پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ ڈی ایس پی ریلوے کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے بائیکاٹ کے آپشن پر بھی غور کرینگے: صحافیوں کا اعلان

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 8 اگست 2019 13:57

خیبر نیوز کے سینئر رپورٹر سراج عارف اور کیمرہ مین سردار علی کیساتھ ریلوے پولیس کی جانب سے بدتمیزی کا معاملہ
ضلع خیبر، تحصیل باڑہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اگست2019ء، نمائندہ خصوصی، حُسین آفریدی) خیبر یونین آف جرنلسٹس پشاور نے خیبر نیوز کے سنیئر رپورٹر سراج عارف اور کیمرہ مین سردار علی کے ساتھ ریلوے پولیس کی جانب سے ہونے والی بد تمیزی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ ڈی ایس پی ریلوے عالمگیر شاہ کیخلاف سخت کارروائی تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ریلوے کی تمام تر سرگرمیوں سے بائیکاٹ جاری ہے۔ دو دن تک کوئی کارروائی سامنے نہیں آئی تو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے بائیکاٹ کے آپشن پر بھی غور کرینگے۔خیبر یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام پشاور پریس کلب کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدر فدا خٹک اور پشاور پریس کلب کے صدر سید بخار شاہ کر رہے تھے ،مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

(جاری ہے)

جس پر ڈی ایس پی ریلوے عالمگیر کیخلاف نعرے درج تھے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خیبر نیوزکی ٹیم کے ساتھ ہونیوالے واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔ ریلوے پولیس کے ڈی ایس پی نے اپنی کرپشن کو چھپانے کیلئے یہ سب کچھ کیا لیکن میڈیا خاموش تماشائی نہیں بنے گا ۔ریلوے کی تمام سرگرمیوں کا بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ڈی ایس پی کے خلاف دو دن میں کوئی سخت کارروائی سامنے نہیں آتی تو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے بائیکاٹ سمیت وفاقی حکومت کی سرگرمیوں سے بائیکاٹ کے حوالے سے بھی لائحہ عمل طے کرینگے اور اپنے احتجاج کا دائرہ دیگر شہروں تک بھی بڑھائیں گے۔

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں