تحصیل باڑہ کے سیاسی سماجی اور علاقائی مشیران مسائل کے حل کے لیے ایک ہوگئے

سیمینار کے دوران تباہ شدہ کاروبار، تعلیمی ادارے اور انضمام کے بعد مطلوبہ ترجیحی مسائل حل کرنے کے لیے باڑہ مشاورتی کونسل بنانے پر اتفاق طے پا گیا

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 26 اگست 2019 13:30

تحصیل باڑہ کے سیاسی سماجی اور علاقائی مشیران مسائل کے حل کے لیے ایک ہوگئے
باڑہ، ضلع خیبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،26 اگست 2019ء، نمائندہ خصوصی، حُسین آفریدی) تحصیل باڑہ کے سیاسی، سماجی اور علاقائی مشیران مسائل کے حل کے لیے ایک ہوگئے۔ باڑہ کی مختلف تنظیمیں اور قومی مشیران باڑہ میں تباہ شدہ کاروبار، تعلیمی ادارے اور انضمام کے بعد مطلوبہ ترجیحی مسائل حل کرنے کے لیے باڑہ مشاورتی کونسل بنانے پر متفق ہوگئے۔ اس سلسلے میں باڑہ پریس کلب میں انجمن تاجران باڑہ اور باڑہ پریس کلب کے زیر اہتمام ایک سمینار منعقد کیا گیا۔

سمینار میں تحصیل باڑہ کے مختلف قبیلوں کے علاقائی مشیران ، سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماوٴں نے خطاب میں کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت ضلع خیبر میں تحصیل باڑہ کو معاشی اور اقتصادی طور پر مستحکم کرنے کے لیے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو فوری طور پر اجازت دی جائے۔

(جاری ہے)

باڑہ کے طلباء کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لیے چائنہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی فنڈ سے تباہ شدہ سکولوں پر جلد ازجلد تعمیراتی کام شروع کیا جائے۔

قومی مشیران نے کہا کہ باڑہ بازار میں 12 ہزار تباہ شدہ دوکانوں کی دوبارہ تعمیر و مرمت، تاجروں کو آسان شرائط پر مالی امداد دی جائے۔ آپریشنوں سے تباہ شدہ مکانات کے معاوضوں کو زیادہ کیا جائے اور حصول کا طریقہ کارآسان بنانے، باڑہ میں بجلی کا ظالمانہ تقسیم اور ناروا لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر علاقائی مسائل، کاروبار، صحت تعلیم ، ترقیاتی کام اور فاٹا انضمام کے بعد علاقے میں سول حکومت کی رٹ کی بحالی کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کا قرارداد منظور کیا گیا - سمینار میں تمام قومی مشیران اور مختلف سوسائٹیز کے شرکاء اس بات پر متفق ہوگئے کہ باڑہ کے مسائل کے حل کے لیے فوری طور پر ایک عبوری باڑہ مشاورتی کونسل تشکیل کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے اور اس سلسلے میں تاجر برادری اور باڑہ پریس کلب کی نگرانی میں باڑہ کے تمام سیاسی و سماجی علاقائی مشیران یوتھ اور ہر مکاتب فکر لوگوں نے باڑہ مشاورتی کونسل تشکیل دینے کا بھی اعلان کیا۔

کونسل اگلے مرحلے میں باڑہ میں آپریشن سے تباہ کاریوں اور انضمام کے بعد درپیش علاقائی مسائل کی نشاندہی کا جائزہ لینے اور میں علاقائی منتخب نمائندوں ایم این اے اور ایم پی اے اور مشیران کو اعتماد میں لیتے ہوئے مذکورہ مسائل کا حل نکالنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ سمینار کے بعد انجمن تاجران باڑہ اور باڑہ پریس کلب کے صحافی برادری نے آئندہ کا لائحہ عمل کی تیاری کے لیے اجلاسوں کا تسلسل برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

سمینار سے صدر باڑہ پریس کلب خیال مت شاہ آفریدی، سابق صدر باڑہ پریس کلب حسین افریدی ، ملک وارث خان آفریدی، ملک محمد امین افریدی، چیف آف اکاخیل ملک ظاہر شاہ آفریدی، پیرعبداللہ شاہ، زاہد اللّٰہ افریدی، حاجی ابراھیم افریدی، سیاسی وسماجی شخصیت حاجی معروف خان آفریدی، پی پی پی کے حاجی سہیل احمد افریدی، شلوبر قومی کونسل کے چیئرمین عبد الغنی افریدی، جماعت اسلامی کے شاہ فیصل افریدی، مشال ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالوہاب، یوتھ ایم پی اے ودودآافریدی، صدر کاروان حق فاوٴنڈیشن عمر خالق آفریدی، سینئر صحافی اسلام گل آفریدی اور سید ایاز وزیر صدر انجمن تاجران نے خطاب کیا۔

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں