تحصیل باڑہ: گزشتہ رات نامعلوم افراد نے جنرل سٹور کو آگ لگا دی

دوکان میں موجود 20 لاکھ روپے کا سامان جل کر راکھ بن گیا

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 27 اگست 2019 15:57

تحصیل باڑہ: گزشتہ رات نامعلوم افراد نے جنرل سٹور کو آگ لگا دی
باڑہ، ضلع خیبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،27 اگست 2019ء، نمائندہ خصوصی، حسین آفریدی) تحصیل باڑہ میں گزشتہ رات نامعلوم افراد نے جنرل سٹور کو آگ لگا دی جس سے دوکان میں موجود 20 لاکھ روپے کا سامان جل کر راکھ بن گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق قبیلہ سپاہ کے علاقے سپین قبر میں حضرت اللہ نامی شخص کی دوکان کو نامعلوم افراد نے رات گئے آگ لگا دی جس سے دُکان میں موجود سامان جل کر راکھ بن گیا۔

دوکان کی لکڑی کی ہونے کی وجہ سے جلنے کے باعث گر گئی۔

(جاری ہے)

حضرت اللہ کے مطابق دوکان میں 20 لاکھ روپے تک کا سامان ڈال دیا تھا جو میری زندگی کی جمع پونجی تھی جو میرے لیے قابل برداشت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوکان میں آٹا، چینی، دالیں و دیگر ضرویات زندگی سمیت شمسی پینلز اور فریزر وغیرہ شامل تھے۔ متاثرہ دوکان مالک حضرت اللہ نے حکومت سے فوری امداد کی اپیل کی تاکہ اپنے بچوں کے لیے رزق حلال کما کر دے سکوں۔ دوکان مالک کے مطابق پولیس کو رپورٹ درج کروائی ہے۔ پولیس نے موقعہ واردات کا جائزہ لے کرواردات میں استعمال ہونے والا سامان اپنے قبضے میں لیکر شر پسندوں کے خلاف تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں