تحصیل باڑہ میں یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر تقاریب کا انعقاد

وینگ محسود سکاوٴٹس کے زیر اہتمام بھی ایک پر وقار تقریب کا انعقاد، ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل شہباز رسول کا شرکاء کا استقبال

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 6 ستمبر 2019 18:49

تحصیل باڑہ میں یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر تقاریب کا انعقاد
باڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،6ستمبر 2019 ء، نمائندہ خصوصی، حُسین آفریدی) ملک بھر کی طرح ضلع خیبر کے تحصیل باڑہ میں یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر تقاریب منعقد ہوئے۔ 165 وینگ محسود سکاوٴٹس کے زیر اہتمام بھی ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں نئے تعینات ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل شہباز رسول نے یوم دفاع پاکستان میں شرکا کا شاندار طریقے سے استقبال کیا۔

اس موقع پر سکول کے بچوں نے ٹیبلو اورملی نغمے پیش کیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی حاجی شفیق آفریدی نے کہا کہ کشمیریوں پرمودی کی مظالم نے ثابت کردیا کہ بھارت علاقہ میں غنڈا راج قائم کرنا چاہتا اکیسویں صدی کا دہشت سب سے بڑا دہشت ہے جو کسی بھی مہذب ملک کے لیے قبول نہیں۔

(جاری ہے)

کمانڈنٹ 165 ونگ لفٹیننٹ کرنل شہباز رسول ، سہیل احمد افریدی، ملک ظاہر شاہ ودیگر نے یوم دفاع کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ صرف پاکستان کا نہیں بلکہ ہر عالم اسلام کا مسئلہ ہے اور مودی نے پورے عالم اسلام کے جذبات کو للکارا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن پر اس بات کو ثابت کرنا ہے کہ کشمیری مسلمان تنہا نہیں ہے ہم نے ہمیشہ کشمیریوں کا ساتھ دیا ہے اور اخری سانس تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں مودی سرکار نے اگر کشمیریوں کو آزادی کاحق نہیں دیا تو ہم پختون قوم فوج سے پہلے کشمیری عوام کی مدد کے لیے پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا 1965 جنگ سے لیکر کارگل کی لڑائی تک اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سے قیام امن تک پاکستانی قوم اور بالخصوص قبائلیوں نے پاک آرمی کا ساتھ دیکر حب الوطنی اور قربانیوں کی تاریخ کا سلسلہ برقرار رکھا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور پختون قبائلی عوام کی مشترکہ قربانیوں اور شہادتوں کے نتیجے میں آج پاکستان قائم ہے اور آزاد مملکت کے حثیت سے ہمیشہ قائم رہے گا۔ تقریب کے دوران حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے 50 سے زائد شہداء کے لواحقین میں یوم دفاع کے مناسبت سے تحائف بھی تقسیم کیں۔ اس موقع پر شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں