ضلع خیبر باڑہ اکاخیل میں چیمپئن لیگ فٹبال ٹورنمنٹ کاآغاز ہو گیا

ٹورنامنٹ میں ضلع خیبر اور کوہاٹ کی ایک ٹیم سمیت 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 28 دسمبر 2019 17:18

ضلع خیبر باڑہ اکاخیل میں چیمپئن لیگ فٹبال ٹورنمنٹ کاآغاز ہو گیا
باڑہ، ضلع خیبر(اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28دسمبر2019ء، نمائندہ خصوصی، حُسین آفریدی) ضلع خیبر باڑہ اکاخیل میں چیمپئن لیگ فٹبال ٹورنمنٹ کاآغاز کر دیا گیا۔ باڑہ پریس کلب کے نو منتخب صدر خادم خان آفریدی نے کک لگا کر باقاعدہ ٹورنمنٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پریس کلب کے فنانس سیکرٹری منیر خان آفریدی سمیت دیگرممبران بھی شامل تھے۔ شاہد آفریدی سپورٹس کمپلیکس پر افتتاحی میچ ایف سی بر قمبر ٹیم نے 4 گول کر کیجیت لیا جبکہ مخالف ٹیم انصاف ٹا?یگرز 2 دو گول سکور کیے۔

(جاری ہے)

ٹورنمنٹ میں ضلع خیبر اور کوہاٹ کے ایک ٹیم سمیت 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔اس موقع پر صدر باڑہ پریس کلب خادم خان آفریدی نے بات کرتے ہو?ے کہا کہ جس علاقے میں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال غیر آباد ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کھیل کے میدانوں کو اباد رکھنے کے لیے زیادہ فنڈز لگائے اور نوجوانوں کو سہولیات میسر کرے تاکہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکارا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیل ایک تندرست مشغلہ ہے جس سے نوجوان طبقہ نشہ اور دیگر غیر اخلاقی سرگرمیوں سے بچ جاتے ہیں۔ نو منتخب صدر نے کہا کہ ٹورنمنٹ میں پریس کلب اور میڈیا کی جانب سے ہر قسم ممکن تعاون کی جاِئے گی۔

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں