تحصیل باڑہ گرڈاسٹیشن کے عملے کی جانب سے کھُلی کچہری کا انعقاد

ٹیسکوچیف عدنان میر ریاض اعوان و دیگر ٹیسکو حکام سمیت علاقائی لوگوں نے شرکت کی

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 8 جنوری 2020 17:53

تحصیل باڑہ گرڈاسٹیشن کے عملے کی جانب سے کھُلی کچہری کا انعقاد
ضلع خیبر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2020ء، نمائندہ خصوصی، حُسین آفریدی) قبائلی ضلع خیبر تحصیل باڑہ گرڈاسٹیشن کے عملے نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں ٹیسکوچیف عدنان میر ریاض اعوان و دیگر ٹیسکو حکام سمیت علاقائی لوگوں نے شرکت کی۔ علاقائی لوگوں نے ڈومیسٹک فیڈرز پر بجلی کی ترسیل بارے مطالبات کی جن میں اکاخیل اورسپین قبر سمیت دیگر علاقوں کے بجلی کی بندش کے مسائل شامل تھے جبکہ انڈسٹریز کے لوگوں نے بھی کم وولٹیج و لوڈشیڈنگ بارے شکایات کی۔

اس موقع پر ٹیسکو چیف نے بات کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں ڈومیسٹک لائن زیادہ تر بوسیدہ ہیں جو لوڈ کی وجہ سے جلد ٹرِپ ہوجاتی ہیں۔ انہوں نے کہا حکومت کی طرف سے سامان مہیا کیا جاچکا ہے اور لائن بچھانے پر جلد کام شروع کیا جائے گاجس سے عوام کو بہت سہولت ملے گی۔

(جاری ہے)

اکاخیل بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ چند دنوں میں انکی بجلی کے لیے طریقہ کار بنارہے ہیں۔

چیف نے کہا کہ علاقے کے مسائل کے حل کی وجہ سے ایس ڈی او کا دفتر گرڈ اسٹیشن پر منتقل کیا تاکہ لوگوں کے مسائل انکے علاقے ہی میں حل کریں۔ انہوں نے کھلی کچہری میں قبائلیوں کی قربانی پر تفصیلی بات کی اور کہا کہ میں تمام قبائلی اضلاع کا دورہ کر چکا ہوں اور بہت جلد قبائلی اضلاع میں بجلی کے مسئلے پر کافی حد تک قابو پایا جائے گا۔ مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے فنڈز مختص کیے جاچکے ہیں جس پر کام کیا جارہا ہے۔

ٹیسکو چیف نے علاقائی لوگوں سے بھی تعاون کی اپیل کی۔ کھلی کچہری کے موقع پر علاقائی عمائدین نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہریوں کے باوجود بھی بجلی کا مسئلہ حل نہیں ہوتا۔ کھلی کچہری میں ٹیسکو حکام میں ڈی جی ٹیسکو سجاد صاحب، سرکل اے سی، صوبائی ہائیڈرو یونین کے سیکرٹری روح الامین، ایکسیئن ارشاد خان اور ایس ڈی او ولایت شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں