باڑہ میں سکول بچوں کو لانے لیجانے والے گاڑیوں میں سی این جی کٹ پر پابندی لگا دی گئی

حکم نامے کی خلاف ورزی کی صورت میں گاڑی کی بندش اور بھاری جرمانہ سمیت دیگر سزائیں دی جائیں گی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 17 جنوری 2020 14:51

باڑہ میں سکول بچوں کو لانے لیجانے والے گاڑیوں میں سی این جی کٹ پر پابندی لگا دی گئی
تحصیل باڑہ، خیبر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2020ء، نمائندہ خصوصی ، حُسین آفریدی) تحصیل باڑہ کے نجی تعلیمی اداروں کو اسسٹنٹ کمشنر باڑہ نے عدالتی نوٹس کا حوالہ دیتے ہوئے سکول بچوں کو لانے لیجانے والے گاڑیوں کی سی این جی کٹ پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر باڑہ نیک محمد بنگش نے 28 نومبر 2019 کو پشاور ہائیکورٹ سے جاری ہونے والے عدالتی حکم نامے کے تحت رٹ پٹیشن نمبر 3026/ 2019 کے فصلہ پر عمل کرتے ہوئے اپنے دفتر سے باڑہ کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو باقاعدہ تحریری نوٹس جاری کیا ہے۔

ضلعی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں تمام نجی تعلیمی اداروں کو خبردار کیا ہے کہ طلباء و طالبات کو سکولوں تک لانے یا لیجانے والے کسی بھی پرائیویٹ سکول کے گاڑیوں ، پک آپ اور بسوں میں سی این جی کٹ کی استعمال پر پابندی ہوگی سکول ملک کو ہدایت کی گئی ہے کہ مذکور حکم پر ہر صورت میں سختی سے عمل کیا جائے۔

(جاری ہے)

نوٹس میں نجی تعلیمی اداروں میں طلباء کو لیجانے والے گاڑی مالکان کو نوٹس پر عمل نہ کرنے کی صورت میں قانونی کاروائی جس گاڑی کی بندش اور بھاری جرمانہ سمیت دیگر سزائیں دینے کا بھی کہا گہا ہے۔ عدالتی فیصلہ کو عوام نے سراہا ہے اور امید ظاہر کی کہ ضلع خیبر کی سطح پر مذ کورہ عدالتی حکم پر عمل کیا جائے گا تاکہ بچوں کی زندگی کو حادثات سے بچایا جا سکے۔

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں