ضلع خیبر میں بھائی کا خون سفید ہوگیا

قبیلہ شلوبر کے داود نے اپنے 28 سالہ سگے بھائی کو معمولی تکرار پر قتل کر دیا

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 22 جنوری 2020 17:50

 تحصیل باڑہ، ضلع خیبر((اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2020ء، نمائندہ خصوصی، حُسین آفریدی) ضلع خیبر میں بھائی کا خون سفید ہوگیا اپنے 28 سالہ سگے بھائی کو معمولی تکرار پر قتل کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق ضلع اورکزئی سے تعلق رکھنے والے قبیلہ شلوبر میں رہائش پذیر داود والد نصیب خان نے گھر کے سامنے اپنے 28 سالہ نوجوان بھائی فقیر ولد نصیب خان کو گھریلو ناچاکی پر فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

(جاری ہے)

تحصیل باڑہ کے پولیس کے مطابق دونوں بھائیوں کی کسی بات پر جھگڑا ہوا جس میں داود نے طیش میں آکر اپنے سگے بھائی فقیر کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کیا۔ جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال لے گئے تا ہم وہ زخموں کی تاب نہ لا سکے اور چل بسے جبکہ قاتل موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے ابتدائی رپورٹ روزنامچہ درج کرکے تفتیش شروع کردی اور قاتل کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں