ضلع خیبرمیں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

30 سالہ عادل رحمان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 20 مارچ 2020 15:13

ضلع خیبرمیں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا
ضلع خیبر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 مارچ 2020ء، نمائندہ خصوصی، حُسین آفریدی) ضلع خیبرمیں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا۔ 30 سالہ عادل رحمان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی اضلاع میں بھی کورونا وائرس پہنچ گیا ہے اور ضلع خیبرمیں پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمود اسلم وزیر کے مطابق ضلع خیبرکی تحصیل باڑہ کے قبیلہ شلوبر سے تعلق رکھنے والے عادل رحمان نامی شخص کا ٹیسٹ پازٹیو آیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحصیل باڑہ میں متاثرہ شخص کے گھر والوں اور اہل علاقہ کو قرنطینہ مرکز روانہ کردیاہے تاکہ اس کو مزید بڑھنے سے روکا جائے۔انہوں نے کہا کہ ضلع خیبر میں یہ پہلا کورونا مریض ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق متاثرہ عادل رحمن کا والد ایوب خان چائنہ میں کاروبار کرتا ہے لیکن اس وقت وہ پاکستان میں ہے اور وہ بالکل صحتمند ہے جبکہ عادل رحمن خود کارخانو مارکیٹ میں میڈیسن کی دوکان چلاتا ہے۔میڈیکل ٹیمیں متاثرہ علاقے کو روانہ کردی گئی ہے جو عادل رحمن کے خاندان والوں کا ٹیسٹ کریں گے۔

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں