فاٹااصلاحات کے بارے میںپارٹی کا جو موقف ہو گا اس پر عمل پیر ا ہونگے ،فیصلہ کرنے سے پہلے قبائلی عوام سے رائے لی جائے پہلے کی طرح اب قبائلی عوام سے رائے لینے کے موقف پر قائم ہوں ، تحریک انصا ف میںٹکٹ و عہدہ کیلئے شمولیت اختیار نہیں کی ،عمران خان کی کرپشن کیخلاف جہدوجہد اور انکی فکر ویژن کودیکھ کر انکے ساتھ شامل ہوا

سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر علامہ نورالحق قادری کا و یلکم پارٹی سے خطاب

جمعرات 16 نومبر 2017 20:46

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2017ء) سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر علامہ نورالحق قادری نے کہا کہ فاٹااصلاحات کے بارے میںپارٹی کا جو موقف ہو گا اس پر عمل پیر ا ہونگے فیصلہ کرنے سے پہلے قبائلی عوام سے رائے لی جائے پہلے کی طرح اب قبائلی عوام سے رائے لینے کے موقف پر قائم ہوں پاکستان تحریک انصا ف میںٹکٹ اور عہدہ کیلئے شمولیت اختیار نہیں کی عمران خان کی کرپشن کے خلاف جہدوجہد اور انکی فکر ویژن کودیکھ کر انکے ساتھ شامل ہوئے ۔

وہ جمعرات کو لنڈیکوتل عبدالرزاق شنواری کے حجرے میں ویلکم پارٹی سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تنظیم اہلسنت والجماعت انکی روحانی ودینی تنظیم ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف انکی سیاسی جماعت ہے ، تحریک انصاف میں شمولیت سوچ بچار اور دوستوں اور تنظیم کے شوری سے صلاح ومشورے کے بعد کیا ، گز شتہ کئی سالوں سے عمران خان کے ساتھ ملاقاتیں اور انکے ساتھ مجالس میں شامل ہو رہے تھے اور انکو بہت نزدیک سے دیکھا کہ وہ کتنا میراثی سیاست او رملک میں ظلم وجبر اور کرپشن کے خلاف ہیں اس لئے عمران خا ن کو پاکستان کے تمام سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں سے بہت زیادہ بہتر پایا ،کفر اور ملک ایک ساتھ چل سکتے ہیں لیکن ظلم و ملک ایک ساتھ نہیں چل سکتے ،عمران خان نے ان ظالموں کیخلاف آواز اٹھائی ہیں جو ملک سے اربوں روپے روپے دوسرے ملکوں کے بینکوں میں منتقل کئے ہیں اور دوسرے ملکوں میں کاروبار کرتے ہیں ان ظالموں نے ملک بیڑہ غرق کیا ہے ،اب موقع ہے کہ عمران خان کو کامیاب کرکے ملک کو ان ظالموںاور کرپٹ حکمرانوں سے بچایا جائے اور اگر یہ موقع ضائع کیا تو انکے نسلیں بھی غلامی کی زندگی گزاریں گیا انہوں نے کہا کہ موجودہ ممبر قومی اسمبلی کی کارکردگی صفر ہیں اور انہوں نے جو وعدے قوم کے ساتھ کئے تھے وہ پورے نہیں کئے آخر میں میں انہوں نے تنظیم اہلسنت والجماعت اور پی ٹی آئی ورکروں کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ وہ کسی کے پرپیگنڈوں پر کان نہ دھرے کیونکہ تنظیم اہلسنت والجماعت اور پی ٹی آئی ورکرز ایک ہیں ویلکم پارٹی سے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء عبدلرازق شینوری جمال آفریدی انجینئر نورعالم اور حسین آفریدی نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں