قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے سے فاٹا اصلاحات بل نکالنا قبائلی عوام کے ساتھ ظلم ہے، کو جام کرنے پر مجبور ہونگے ،

شاہ جی گل آفریدی قبائل کے پی کے میں انضمام چاہتے ہیں پاکستان کا آئین ، قانون چاہتے ہیں، مسلم لیگ ن حکومت نے اپنے چوری کے مال کو بچانے کے لئے مولانا فضل الرحمن اور محمود اچکزئی کا سہارا لیا ہے لیکن قبائلی عوام کی بددعائیں اس حکومت کولے ڈوبیں گی، دیگر ایم این ایز کے ہمراہ پریس کانفرنس

منگل 12 دسمبر 2017 21:26

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے سے فاٹا اصلاحات بل نکالنا قبائلی عوام کے ساتھ ظلم ہے ،فاٹا کے عوام نے ملک کیلئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں،فاٹا کو کے پی میں انضمام کیلئے ہر حد تک جائینگے اورقائد تحریک اصلاحات شاہ جی گل آفریدی کی قیادت میں اسلام آباد کو جام کرنے پر مجبور ہونگے۔

ان خیالات کااظہار لنڈی کوتل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے الحاج شاہ جی گل آفریدی کے نمائندوں قاری سید عالم،شاہ خالدشینواری ،نثار آفریدی ودیگر نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کے لئے قبائل نے قیمتی جانوں کا نظرانہ پیش کیا ہے اوربہت سارے لوگ اپنے ملک میں مہاجر ہو گئے، گھر مساجد تعلیمی ادارے سب کچھ تباہ ہوگئے لیکن پھر بھی ہم پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا رہے ہیںجو کہ قبائلی عوام کی حب الوطنی کا واضح ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ قبائل کے پی کے میں انضمام چاہتے ہیں پاکستان کا ائین چاہتے ہیں پاکستان کا قانون چاہتے ہیں اس ملک کوگلے سے لگا رہے ہیں لیکن حکومت وقت ہم باغی بنا رہے ہیں ہمیں دہشتگرد بنارہے ہیں ، علاقہ غیر کا تاثر دیا جارہے ہیں لیکن ہم غیر نہیں بننا چاہتے اسلئے جلد از جلد فاٹا کو کے پی میں ضم کیا جائے انہوں نے کہا کہ ملک کے دوسرے حصوں میں علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہے پاکستان کا جھنڈا جلایا جاتا ہے ملک کے خلاف نفرت پھیلارہے ہیں لیکن پھر بھی وہ معاف کیے جاتے ہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے ہ مسلم لیگ ن نے قبائل کے خون کا ایک سوداگر مولانا فضل الراحمان اور دوسرا ملک دشمن عناصر ایجنٹ محمود اچکزئی کے کہنے پر ایک بار پھر قبائل کے امیدوں پر شب خون مارکر قبائلوں کو حقوق سے محروم کر دیئے جبکہ مسلم لیگ ن کے چور اور ڈاکو حکومت نے اپنے چوری کے مال کو بچانے کے لئے مولانا فضل الرحمن اور محمود اچکزئی کا سہارا لیا ہے لیکن قبائلی عوام کی بددعائیں اس حکومت لے ڈوبے گی انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الراحمن اور محمود اچکزئی غیروں کے اشاروں پر پختونوں کے اتحاد کے مخالف ہیں وہ صرف زبان سے علیحدہ صوبے کی مطالبہ کرتے ہیں لیکن ابھی تک علیحدہ صوبے کی تحریک کے لئے ایک جلسہ نہیں کیا اور یہ سارے ہتھکنڈے صرف اپنی بازاری سیاست کے لئے استعمال کررہے ہیں یہ سب کچھ ایف سی آر بچانے کے مترادف ہے مولانا ڈیزل اور چند مراعات یافتہ طبقہ اب اس تحریک کا راستہ نہیں روک سکتا ہے انہوں نے کہا کہ اس کا بدلہ فاٹا کے عوام ان دشمنوں سے 2018 میں ووٹ کے ذریعے لیں گے ان کو بد ترین شکست کا سامنا کرنا پڑے گا آخر میں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قائد تحریک اصلاحات اور فخر قبائل الحاج شاہ جی گل کو تمام ہر قسم جانی اور مالی قربانی کی یقین دہانی کراتے ہیں اور ان کے کے ایک میسج پر اسلام آباد کا گھیراو کریں گے۔

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں