خیبر ایجنسی لنڈیکوتل کے دور افتادہ علاقوں کم شلمان اور لوئے شلمان میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پولیٹکل انتظامیہ اور محکمہ صحت حکام کی طرف سے خسرہ سے بچائو مہم کے دوران 733بچوں کو خسرہ سے بچائو کے ٹیکے لگائے گئے

بدھ 27 دسمبر 2017 19:01

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 دسمبر2017ء)خیبر ایجنسی لنڈیکوتل کے دور افتادہ علاقوں کم شلمان اور لوئے شلمان میں پولیٹکل انتظامیہ اور محکمہ صحت حکام کی طرف سے خسرہ سے بچائو مہم کے سلسلے میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں 733بچوں کو خسرہ مرض سے بچائوں کے ٹیکے لگا ئے گئے جبکہ دوسری طرف لنڈیکوتل کے علاقہ شیخ مل خیل میں عتیق نامی شخص کی ایک سالہ بیٹی جویرہ جاں بحق ہوگئی ،خسرہ مرض میں مبتلا 8بچوں کو علاج کے لنڈیکوتل ہسپتال لے جائے گئی جس میں زیادہ تر بچوں کا تعلق اشخیل اور لوئے شلمان سے ہیں،لنڈیکوتل شلمان میں خسرہ مرض تیزی سے پھیلنے کے بعد علاقے کے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی علاقے کے عوام نے محکمہ صحت حکام سے اپیل کی ہیں کہ خسرہ جیسے وبائی مرض پر قابوں پانے کے لئے عملی اقدامات کا مطالبہ کیا

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں