لنڈی کو تل میں پا ک ا فغا ن دو ستی کے موضوع پر مشا عرے کا اہتما م

پاک ا فغا ن دو ستی کو مضبوط بنا نے کے لیے دو نو ں مما لک کے شعرا ء و آدباء کے لیے ثقا فتی اور اد بی سر گر میو ں کے انعقادکی ضرور ت ہے تا کہ وہ ایک دوسرے کے قریب آ سکے، شعراء کی گفتگو

جمعرات 28 دسمبر 2017 18:21

خیبرایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2017ء)لنڈی کو تل میں پا ک ا فغا ن دو ستی کے موضوع پر ایک مشا عرے کا اہتما م کیا گیا جس میں خیبر ایجنسی سے تعلق ر کھنے والے ممتا ز شعراء سا حل آفریدی،کبیر خا ن کبیر ،خا نیم اللہ معزور ،عبدالغفور غفور ،جما ل شلما نی ،و زیر ر حما ن و زیر ،جما ل الد ین جما ل ،نصر اللہ ہمدرد ،نیاز علی خا کسار اور اما ن اللہ با ور نے ا پنا اپنا کلا م پیش کیا ۔

محفل مشا عرے کا انعقاد شکیب ا فغا ن نے کیا تھا جس میں ملک در یا خا ن آفریدی نے مہما ن حصوصی کی حیثیت سے شر کت کی۔اس مو قع پر مو جو د شعرا ء اور دیگر افراد سے خطا ب کر تے ہو ئے ملک دریا خا ن آفریدی اور شکیب افغا ن نے کہا کہ پا ک ا فغا ن دو ستی کو مضبوط بنا نے کے لیے دو نو ں مما لک کے شعرا ء و آدباء کے لیے ثقا فتی اور اد بی سر گر میو ں کے انعقادکی ضرور ت ہے تا کہ وہ ایک دوسرے کے قریب آ سکے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ اگر انہیں مو قع دیا گیا تو دو نو ں مما لک کے شعرا ء قیا م امن کے لیے ایک مو ثر کردار ادا کر سکتے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ دو نو ں مما لک کے حکا م کو چا ہئے کہ وہ ہر مکتبہ فکر سے تعلق ر کھنے والے افراد کے لیے دورو ں کا اہتما م کر یں تا کہ وہ ایک دو سر ے کو پہچا ن سکے ۔ا خر میں انہو ں نے کہا کہ پا کستا ن اور افغا نستا ن کی بہتر ی اسی میں ہے کہ وہ ایک دوسرے کا اخترا م کر یںاور تر قی اور خو شحا لی پر زیا دہ سے زیا دہ تو جہ دیں ۔

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں