گورنمنٹ ڈگری کالج لنڈی کوتل ہال میں شلمان ادبی جرگہ، رود،کتاب کی رونمائی کردی گئی

ہفتہ 6 جنوری 2018 20:36

خیبرایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جنوری2018ء) گورنمنٹ ڈگری کالج لنڈیکوتل ہال میں شلمان ادبی جرگہ، رود،کتاب کی رونمائی کی سلسلے میں ایک پوروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں خیبر ایجنسی سمیت خیبر پختونخوا کے شعرا ء اور ادیبوں نے شرکت کی ،رود،کتاب شلمان ادبی جر گہ کے شعراء کا مجموعہ کتاب ہیں جس کا مولف نوید عالم شلمانی ہیں تقریب کا مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی الحاج شاہ کے نمائندہ ندیم آفریدی تھا تقریب میں شعراء نے نظمیں اور غزلیں پیش کئے ،رود،کتاب کے مولف نوید عالم شلمانی نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ کتاب شائع کر نا پشتو زبان کو عام کرنا اور خدمت کرنا ہیں بلکہ کتاب میں لوگوں کو امن کا پیغام دیا گیا انہوں نے کہا کہ 26شعراء کا مجموعہ ہے جس میں شعراء نے شعروں کے زریعے علاقے کی خدمت اور عوام کو امن کا پیغام دیا گیا شعراء اس سخت اور کھٹن حالت میں مشاعرے منعقد کرتے ہیں اور علاقے کی خدمت کر تے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ندیم آفریدی نے کہا کہ شعراء علاقے کی عکاسی کر تے ہیں لیکن انکی علاقے کی عوام کی بد قسمتی ہیں کہ وہ شعراء اور استاد کی قدر نہیں کر تے انہوں نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ پسماندہ علاقہ شلمان کے شعراء کی کتاب کی رونمائی ہو رہی ہیں بلکہ شعراء نے سخت حالات میں بھی علاقے کی خدمت شعراور نظموں کی شکل میں کی ہیں تقریب سے گورنمنٹ ڈگری کالج لنڈیکوتل کے پرنسپل ڈاکٹر اسلم تاثیر ،ڈاکٹر کلیم شینواری ،ڈاکٹر تسلیم عارف ،طہماش شلمانی اور مقتدر شاآفریدی نے بھی خطاب کیا آخر میں کتاب کے مولف نوید عالم شلمانی کو مہمان خصوصی ندیم آفریدی اور شلمان قومی مومنٹ نے شیلڈ پیش کئے اور مہمان خصوی نے شلمان ادبی جرگہ کیلئے پچا س ہزار روپے نقد اعلان بھی کیا

متعلقہ عنوان :

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں