لنڈی کوتل میں لیویز فورس کی کارروائی ،موٹر کار سے 15 کلو منشیات برآمد ، سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے پولیٹیکل انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے، تحصیلدار لنڈی کوتل شمس الاسلام

پیر 8 جنوری 2018 19:45

خیبرایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جنوری2018ء) لنڈی کوتل میں لیویز فورس کے اہلکاروں کی کارروائی موٹر کار سے 15 کلوگرام چرس برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی اے خیبر اور اے پی اے لنڈی کوتل کی خصوصی ہدایات پرٹریفک سکوارڈ کے کمانڈر نیک عمل آفریدی نے اپنے اہلکاروں کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرکے لنڈی کوتل بازار میں کھڑی مشکوک موٹرکار نمبر IDJ-2802 سے پندرہ کلو گرام چرس برآمد کیا،اس موقع پر تحصیلدار لنڈی کوتل شمس الاسلام نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات اور اسلحہ کی اسمگلنگ روکنے کیلئے بہتر اقدامات اٹھائے ہیں جس کی بدولت منشیات پکڑے جاتے ہیںانہوں نے کہاکہ منشیات فروش سمگلروںاور سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے پولیٹیکل انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے ۔

واضح رہے کہ اہلیان لنڈی کوتل نے تحصیلدار شمس الاسلام اور ان کے ٹیم کی کاوش کو سراہا ہے اور ان اقدامات کو منشیات اور بد امنی سے پاک معاشرے کی تکمیل کے لئے سود مند قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں