پولیٹیکل انتظامیہ نے تحصیل لنڈی کوتل میں افغان شہری کے قتل کا سراغ لگا لیا، ملزم گرفتار

بدھ 17 جنوری 2018 18:01

خیبرایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں محنت کش افغان شہری کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا ،ملزم کو پولیٹیکل انتظامیہ نے گرفتار کرلیا سرکاری ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پیر کے روز سے لاپتہ افغان شہری نورآغا کی نعش منگل کے روز علی الصبح لنڈی کوتل بازار میں برآمد ہوئی تھی جس کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا پولیٹیکل انتظامیہ نے تفتیش کی غرض سے مقتول کے مالک نورمحمد کوچئی کے ہمراہ 20افراد کو حراست میں لے لیا اور لنڈی کوتل حوالات منتقل کردیا جہاں پر تحصیلدار لنڈی کوتل شمس الاسلام نے ملزمان سے تفتیش شروع کردی تاکہ مجرموں ڈھونڈ نکالا جاسکے انہوں پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف پہلوء وں سے تفتیش جاری رکھی اور اس دوران قتل کے مجرموں کو ڈھونڈ لیا سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ملزم نورمحمد کوچئی نے تحصیلدار لنڈی کوتل شمس الاسلام کے سامنے محنت کش نورآغہ کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا. اس دوران ملزم نورمحمد کوچی نے بتایا ہے کہ محنت کش نورآغہ کو کئی سال قبل اپنے چائے کی دکان میں ملازمت پر رکھا تھا اور بعدازاں لین دین بھی کی لیکن پچھلے سال دونوں نے کاروباری راستے جدا کرلیے۔

(جاری ہے)

دونوں خے درمیان کاروباری چپقلش بھی چلی آرہی تھی پیر کے روز دونوں کے درمیان لڑائی ہوئی کہ اس دوران پستول سے فائرنگ کے نتیجے میں نورآغہ موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگیا جس کے بعد پیر اور منگل کی درمیانی شب نعش لنڈی کوتل بازار میں پھینک دی گئی پولیٹیکل حکام کا کہنا ہے کہ افغان شہری کے اندھے قتل میں خاصہ دار اہلکار اشفاق خان شنواری کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جس پر مذکورہ قتل کی واردات میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

پولیٹیکل انتظامیہ نے قتل کی واردات کے بعد گرفتار دیگر افراد کو ملزم نورمحمد کوچی کے اقبال جرم کے بعد رہا کردیا۔ اعلی افسران اور علاقہ کے مکینوں نے 12گھنٹے کے اندر اندر اندھے قتل کی واردات میں ملوث مبینہ مجرموں کو ڈھونڈ نکالنے پر تحصیلدار لنڈی کوتل شمس الاسلام کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی تعیناتی سے علاقہ میں امن و خوشحالی آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں