جمرود، پاک افغان شاہراہ پر ٹریفک حادثہ،15افراد زخمی

اتوار 21 جنوری 2018 20:17

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں پاک افغان شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں 15افراد زخمی ہوگئے ہیں، تفصیلات کے مطابق واقعہ سور کمر کے مقاد پر پیش آیا جہاں ایک پک اپ سامنے سے آنے والی موٹر کار سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں پندرہ افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

حادثے کے فورا بعد خاصہ دار فورس موقع پر پہنچ گئی جہاں انہوں نے بروقت زخمی ہونے والے افراد کو ریسکیو کرکے سول ہسپتال جمرود پہنچایاجہاں ابتدائی طبعی امداد کے بعد تین شدید زخمیو ں کو پشاور منتقل کردیا گیا۔

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں