یوم پاکستان کی مناسبت سے باڑہ بازارمیں ریلی نکالی گئی

جمعہ 23 مارچ 2018 19:49

خیبرایجنسی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) باڑہ میں 23مارچ کے حوالے سے باڑہ بازار میں پولیٹکل نائب تحصیلدار باڑہ محمد ریاض لوند خوڑ کی سربراہی میں ریلی نکالی گئی جسمیں انجمن تاجراں باڑہ کے عہدیداروں کے علاوہ قبائلی مشران اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ریلی باڑہ تحصیل سے شروع ہو کر باڑہ مارکیٹ چوک پر اختتام پذیر ہوئی جبکہ ریلی کے شرکاء نے پاکستانی پرچم اٹھائے ہوئے تھے ۔ اس موقع پر پاکستان کی سلامتی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔جبکہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سیکورٹی فورسز کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں