جمرود:خیبر ایجنسی میں این سی ایچ ڈی اور محکمہ تعلیم کی جانب سے داخلہ مہم کا اغاز، واک اورتقریب کا اہتمام

ہفتہ 21 اپریل 2018 20:58

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2018ء) خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کی دورافتادہ پہاڑی علاقہ کاپر تنگی میںنیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ خیبر اور ایجنسی ایجوکیشن خیبر کی جانب سے داخلہ مہم اور واک کا اہتمام کیا گیا جسمیں مہمان خصوصی ایم این اے الحاج شاہ جی گل، سورکمر ہائی سکول پرنسپل سلیم وزیر ، ایجنسی پروگرام منیجر اعجاز خان کے ہمراہ علاقائی مشران اور دیگر لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجرلیٹرسی فضل ودود نے کہا کہ جس علاقہ کے لوگ تعلیم حاصل کرنے سے رہ جاتے ہیں پھر وہ دہشت گرد، ڈاکوں ، چور یا دوسرے جرائم پیشہ عناصر کاحصہ بن جاتے ہیں۔ سلیم وزیر نے کہا کہ این سی ایچ ڈی خیبر ایجنسی میں تعلیم کی روشنیاں پھیلا رہے ہیں جس سے ہر عمر اور ہر جنس کے افراد مستفید ہو رہے ہیں اور اپنا بنیادی حق حاصل کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایم این اے الحاج شاہ جی گل نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم کو عام کرنا میری اولین ترجیح ہے اور خیبر ایجنسی سمیت پورے قبائل کو تعلیم کی میدان میںملک کے دوسرے علاقوں کے برابر لا کر ہی دم لونگا۔ انہوں نے کہا یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ اپنے بچوں کو تعلیم دلوائیں ۔ تقریب کے اخر میں داخلہ مہم کا باقاعدہ اغازکرتے ہوئے سفیان اور نایاب کو اول ادنیٰ میں داخل کیا گیا اور داخلہ مہم اگاہی واک کیا گیا۔ واضح رہے کہ خیبر ایجنسی میں این سی ایچ ڈی کے کل دس کمیونٹی فیڈر سکولز ہیں جسمیں کل تیراہ سو طلباء تعلیم حاصل کر رہے ہیں

متعلقہ عنوان :

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں