قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسزکابھرپورساتھ دینگے،اقبال آفریدی

پیر 30 جولائی 2018 22:24

خیبرایجنسی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2018ء) باڑہ سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی حاجی اقبال آفریدی نے کہا ہے کہ علاقے میں قیام امن کے لئے اور دہشت گردی کے خاتمے میں سکیورٹی فورسز کا مکمل ساتھ دیں گے، امن و امان کو خراب کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کیا ہے ۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے اپنے انتخابی منشور پر مکمل عمل درآمد کااعلان کر کے تعلیم ،صحت قیام امن اور بے روزگاری کے خاتمے کے لئے جامع منصوبہ بندی بنانے کا عزم ظاہرکیااوراپنے حلقے کے عوام کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے انتخابی نتائج کو صاف اور شفاف قرار دیا ۔ اقبال آفریدی نے کہا کہ اب عملی سیاست اور خدمت کا وقت آگیا ہے اور حلقے کے عوام کے ساتھ سابقہ نمائندگان کی جھوٹے وعدوں کا وقت بھی گزر چکا ہے کیونکہ پاکستان تحریک انصاف ایک عملی جماعت ہے اور ہمارے رہبر تحریک عمران خان نے اب ایک ملکی تاریخ رقم کرنا چاہتے ہیں جس کے ہم سب پیروں کار ہے اور ان کے نقش قدم پر چل کر ملک لوٹنے والوں اور غریبوں کے حقوق پر ڈھاکہ ڈالنے والوںکا عوام ہی کی عدالت میں کڑا احتساب کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے اپنے حلقے کے تمام تعلیمی اداروں کے اساتذہ ،ہسپتالوں کے ڈاکٹرز ،ترقیاتی محکمہ جات کے اہلکار اور دیگر علاقائی اداروں کو خبر دارکیا کہ تحریک انصاف کی حکومت آچکی ہے اور اپنے فرائض منصبی میں ہیرا پیری اور کوتاہی نہیں چلے گی اور اگر کوئی بھی اپنی ذمہ داروں میں غفلت کے مرتکب ٹہریںتو ان کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے گی ۔انہوںنے کہا کہ جب تک علاقے میں بلدیاتی نظام رائج نہ ہو اس وقت تک ہم اپنے حلقے میں مختلف سیکٹر کو فعال بنانے کے لئے عوامی کمٹیاں تشکیل دیں گے جس کا کام علاقائی سکولوں ہسپتالوں اور دیگر اداروں میں عوامی حقوق اور امور کی نشاندہی کرنے اور علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے کی ذمہ داری سونپ دی جائے گی ۔

انہوںنے کہا کہ سابقہ ادورا میں جتنی بھی ترقیاتی کام ہوچکے ہیں یا صرف فائلوں تک محدود رہے ہم ان کے بارے میں شواہد اور معلومات متعلقہ محکمہ جات اور فاٹا سکرٹریٹ سے طلب کریں گے اور کرپشن میں ملوث کسی بھی فرد پر اگر الزامات ثابت ہوئے تو انہیں قانون کے شکنجے میں لائینگے ۔ انہوںنے کہا کہ قبائلی علاقوں میں دہشت گردی کی وجہ سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کے لئے تحریک انصاف کی حکومت میں انشا اللہ متاثرہ خاندانوں کو مکمل سپورٹ دی جائے گی ۔

انہوںنے تباہ شدہ گھروں کے کم معاوضے کو بڑھانے اور متاثرین کو معقول امداد دینے کا بھی اعلان کیا جبکہ دہشت گردی کے خلاف آپریشنوں اور دہشت گرد حملوں میں شہید ہونے والے افراد کے لئے بھی مناسب معاوضہ دینے کے لئے بھی حکومتی سطح پر اہم اقدامات اٹھانے کا عندیہ دیا ۔انہوںنے باڑہ بازرا کی عملی آباد کاری اور کاروباری لوگوں کے ہونے والے نقصانات کے ازالے لئے بھی جامع منصوبہ بندی کرانے کے لئے بھی ٹھوس بندوبست کرانے کا عزم ظاہر کیا ۔انہوںنے کہا کہ باڑہ بازار کو ایک بار پھر ایک تاریخی اور کاروباری مرکز کی روپ میں دیکھنا چاہتے ہیں اور جتنا ہم سے ہو سکے ہم ان کی دوبارہ مکمل بحالی کے لئے بھر پور طریقے سے کوشش کرتے رہیں گے ۔

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں