نو منتخب رکن قومی اسمبلی حاجی اقبال آفریدی کا تیراہ پہنچنے پر شاندار استقبال

ہفتہ 4 اگست 2018 00:05

خیبرایجنسی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2018ء) باڑہ سے نو منتخب رکن قومی اسمبلی حاجی اقبال آفریدی کا تیراہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا دوہ توئے سے باغ تک جلوس کی شکل میں لے جایا گیا پھولوں کی پتیاں نچاور کی گئیں اور ہار پہنائے گئے، شاندار استقبال پرنو منتخب رکن قومی اسمبلی نے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج جس مقام پر کھڑا ہوں وہ عوام کی والہانہ محبت ہے اور عمران خان کا ویژن ہے جس کی بدولت ایک غریب کارکن کو یہ مقام دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں عوام کی توقعات پر پورا اترونگا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی پسماندگی کا خاتمہ میرا مشن ہے اور مستقبل کے معماروں کو تعلیم کی روشنی سے روشناس کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے سے چائلڈ لیبر کا خاتمہ کرکے بچوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کرکے ان کا مستقبل روشن کر ینگے۔

(جاری ہے)

اور سکول بچوں کو نہ بھیجنے والے والدین کے خلاف کاروائی کی جائے گی اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ میں اپنی تنخواہ ان غریب اور نادار بچوں کے لئے وقف کرتا ہوں جو فیس نہ دینے کی وجہ سے پڑھائی سے محروم ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ قبائل میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہم اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ابھار کر ملکی سلامتی اور بین الاقوامی دنیا میں ملک کا نام روشناس کرئیں گے انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے تمام اقدامات میرٹ کی بنیاد پر منصفانہ بنیادوں پر کئے جائیں گے اور انفرادی کاموں کی بجائے اجتماعی بنیادوں پر کام کمیٹیوں کی نگرانی میں کئے جائینگے انہوں تمام محکموں میں ترقیاتی کاموں کی نگرانی کیلئے کمیٹیاں بھی تشکیل دیں ۔

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں