عوام علاقے کا امن تباہ کرنے والوں کو دوبارہ موقع نہ دیں،اے سی باڑہ عصمت اللہ

منگل 14 اگست 2018 22:45

خیبرایجنسی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) اسسٹنٹ کمشنر باڑہ عصمت اللہ وزیر نے کہا ہے کہ عوام علاقے کا امن تباہ کرنے والوں کو دوبارہ موقع نہ دیں علاقے میں امن کے قیام سے ترقی کی راہیں کھل گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تیراہ بر قمبر خیل میں یوم آزادی کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی برگیڈ کمانڈر بریگیڈیر قاضی وسیم الدین تھے ۔

تقریب کمانڈنگ آفیسرتیراہ کرنل ناصربشیر ، تحصیل دار تیراہ زاہد کمال ،سول و فوجی افسران ، قبائلی مشران ، پرائیویٹ سکول کے طلباء اور عوام نے شرکت کی ۔ تقریب میں یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی گئی۔ تقریب کے دوران طلبا ء نے حمد ،ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کرکے آزادی کے بارے میں شعور اجاگر کرکے داد وصول کی ۔

(جاری ہے)

اے سی باڑہ نے کہا کہ یہ ملک ہمیں قربانیوں کی بدولت ملا ہے اور قربانی ہی کی بدولت تیراہ جیسے علاقے سے دہشت گردوں کا خاتمہ ہوکر امن قائم ہو ا ہے انہوں نے کہا کہ امن کا قیام اصل آزادی ہے اور آپ لو اس آزادی کی قدر کریں کیونکہ امن کے قیام سے ہی علاقہ اقتصادی و معاشی اور تعلیمی لحاظ سے ترقی کر سکتا ہے ۔

انہوں نے علاقے میں قیام امن کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا تقریب کے اختتام پربر گیڈ کمانڈر بریگیڈیر قاضی وسیم الدین اور اسسٹنٹ باڑہ عصمت اللہ وزیر نے میں یو م آزادی کے موقع پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے

متعلقہ عنوان :

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں