آئندہ چند دنوں میںباڑہ میں بند کرش مشینوں کو دوبارہ بحال کرکے عوام کو روز گار کا موقع فراہم کرینگے،

لیزنگ نظام پر دوبارہ نظرثانی کرکے مستحق افراد کو لیز دیا جائے گا، رکن قومی اسمبلی حاجی اقبال آفریدی

بدھ 12 دسمبر 2018 23:29

خیبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) رکن قومی اسمبلی حاجی اقبال آفریدی نے کہا ہے کہ آئندہ چند دنوں میںباڑہ میں بند کرش مشینوں کو دوبارہ بحال کرکے عوام کو روز گار کا موقع فراہم کرینگے۔ علاقہ میں لیزنگ نظام پر دوبارہ نظرثانی کرکے مستحق افراد کو لیز دیا جائے گا ۔ یہ انتہائی خوشی کا موقع ہے کہ صوبائی وزیر امجدعلی خان تشریف لاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں پر تاریک دور سے نبردآزما لوگ موجود ہیں انہوں نے ہر دور میں ملل کی ترقی کیلئے کردار ادا کیا ہے ، میں قبائل عوام کو سلام پیش کرتا ہوں اپنے عوام کی خوشحالی و کامیابی کیلئے ہرفورم پر شانہ بشانہ کھڑا رہونگا۔ سابقہ ادوار میں علاقہ کے لوگوں کو محروم رکھنے کی کوشش کی گئی۔ وفاقی وصوبائی سطح پر موجودہ حکومت عوام کی ترجمان ہے اور یہاں کے عوام کی خوشحالی کیپئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم قبائلی عوام کیلئے گھروں کی تعمیر کیلئے وزیراعظم کی سکیم کے 50لاکھ گھروں میں حصہ مانگیں گے۔ ہم عمران خان کے سپاہی ہیں، ہم نے عوام کے دلوں خوف کو ختم کرنا ہے۔

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں