خیبر ایجنسی ،نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے امن کمیٹی باڑہ خیبر ایجنسی کے سربراہ میر عالم آفریدی جاں بحق

ملک میر عالم آفریدی پشاور سے باڑہ جارہے تھے کہ ٹول پلازہ حیات آباد کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنے

ہفتہ 19 جنوری 2019 14:14

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے امن کمیٹی باڑہ خیبر ایجنسی کے سربراہ میر عالم آفریدی جاں بحق ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبر ضلع میں اچینی خوڑ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ملک میر عالم آفریدی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ملک میر عالم آفریدی پشاور سے باڑہ جارہے تھے کہ ٹول پلازہ حیات آباد کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد ٹارگٹ کلرز موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لئے ہسپتال منتقل کر دی ، اہم شواہد اکھٹے کرنے کے لئے پولیس کرائم سین یونٹ جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے۔

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں