خیبر میں نان کسٹم پیڈ گاڑیو ں کا مسئلہ جلد حل کر لیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:19

خیبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر خیبر اسلم محمود نے کہا ہے کہ خیبر میں نان کسٹم پیڈ گاڑیو ں کا مسئلہ جلد حل کر لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

خیبر ہائوس سے جاری ہونے والے اعلامئیے کہا گیا ہے کہ ضلع خیبر میں موجود نان کسٹم پیڈ اور دیگر عوامی مسائل سے ضلعی انتظامیہ بخوبی آگاہ ہے اور ان مسائل خاص کر بھگیاڑی میں کھڑی این سی پی کے مسئلے کو قانون کے مطابق حل کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ ،فاٹا سیکٹریٹ اور ایف سی حکام ایک دوسرے سے مسلسل رابطے میں ہیں اور اس سلسلے میں اہم اجلاس بھی منعقد ہوا ہے اور مزید اقدامات بھی ہنگامی بنیادوں پر اٹھائے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں