سرکاری ملازمتوں میں دو فیصدڈس ایبل کوٹہ کو بڑھا کر پانچ فیصد کیا جائے، عبداللہ شاہ

جمعرات 11 اپریل 2019 19:20

خیبر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2019ء) فاٹا سپیشل پرسن ڈس ایبل آرگنائزیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ملازمتوں میں دو فیصدڈس ایبل کوٹہ کو بڑھا کر پانچ فیصد کرکے عملی جامہ پہنایا جائے،ضلع خیبر میں تحصیل سطح پر تعلیم اور ہنر کے مراکز تعمیر کئے جائے اور بے روزگار معذوروں کے لئے ماہانہ وظیفہ مقرر کیا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار SPDO کے صدر عبداللہ شاہ اور جنرل سیکریٹری نورشید نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ باڑہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے ہم اپنی فریاد ارباب اختیار اور متعلقہ اداروں تک پنچا رہے ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ معذور افراد ہنر سیکھ کر ہاتھ پھیلا نے کی بجائے حلال روزی کمانے کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں