خیبر، باڑہ اکاخیل میں کنویں میں بھری گیس سے دم گھٹنے سے دو افراد جاں بحق

ہفتہ 13 اپریل 2019 19:23

خیبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2019ء) باڑہ اکاخیل میں کنویں میں بھری گیس سیدم گھٹنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔ انتطامیہ کے مطابق باڑہ کے نواحی اکاخیل کے علاقہ محمد علی چوک میںحاجی محمد ولی شیر خیل کے خاندان کے افراد جو کہ علاقے میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کنویں کا مشین جنریٹر کے ذریعے لگانے کی غرض سے کنویں میں نیچے اترے اس دوران کنویں گیس کے بھرنے سے ایک شخص بے ہوش ہوگیا اسے نکالنے کی غرض سے جب دوسرا نیچے اترا تو وہ بھی بے ہوش ہوگیا ان دونو ں کو نکالنے کی غرض سے اوپر سے مزید تین افراد نیچے اترے اور وہ بھی دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے، واقعے کی اطلاع پر قریبی لوگوں نے امدادی کارروائیوں کے ذریعے تینوں کو کنویں سے بے ہو شی کی حالت میں نکالا اور انہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں محمد خان ولد زواد علی اور عبدالرحمان ولد سید غلام طبی امداد ملنے قبل دم توڑ گئے جبکہ حاجی زیور گل ،حاجی محمد ولی پسران کوچ خان اور روخان ولد کشمال خان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں داخل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ علاقے میں مسلسل پانچ روز سے بجلی غائب ہے اور عوام کنویں سے پانی نکالنے کیلئے متبادل ذرائع استعمال کررہے ہیں جس کی وجہ سے یہ واقعہ رونما ہوا۔

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں