پولیو مہم میںسیاسی وسماجی تنظیمیں اپنا کردار ادا کر کے بچوں کو معذوری سے بچائیں، ڈی سی خیبر

جمعہ 14 جون 2019 23:46

خیبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2019ء) ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر محمود اسلم نے کہا ہے کہ 8جولائی سے شروع ہونے والا انسداد پولیو مہم میں علاقائی صحافی ،علماء ،سیاسی وسماجی تنظیمیں اپنا کردار ادا کر کے مستقبل کے معماران کو معذوری سے بچائیں ۔ پولیو کے خلاف مہم میں میڈیا کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتاپولیو مہم کے خلاف پراپیگنڈا کرنے والے آپ کے بچوں کے دشمن ہے اس لئے منفی پراپیگنڈا کو مشترکہ کوششوں سے ختم کیا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر ہائوس میں پولیو مہم کے حوالے سے محکمہ صحت خیبر ،پولیو حکام اور تینوں تحصیلوں کے نمائندہ صحافیوں کے ساتھ پی ای آئی اورینٹیشن سیشن میں کیا ۔سیشن اجلاس میںپولیو کے ڈویژنل فوکل پرسن برائے خیبر پختونخواء ڈاکٹر اطہر اذر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جمشید ،ڈپٹی فوکل پرسن پشاور وقاص شفیع ،کمیونیکشن آفیسر راحیل ،ڈی ایچ او خیبر ڈاکٹر شفیق آفریدی اور ضلع خیبر کے تینوں تحصیلوں کی ضلعی انتظامیہ کے افسران سمیت باڑہ جمرود اور لنڈیکوتل تحصیلوں کے نمائندہ صحافیوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

سیشن کے دوران ڈاکٹر شمس الرحمان ،ڈی ایچ او ڈاکٹر شفیق ،ڈاکٹر امتیاز علی شاہ اور کمیونیکشن آفیسر راحیل خان نے پولیو کے خلاف 22اپریل کو پشاور کی ایک دیہات میں پیش ہونے والے غیر مصدقہ واقعے اور منفی پراپیگنڈے کے بارے میں علاقائی صحافیوں کو اصل حقائق سے آگاہ کیا ۔مذکورہ حکام نے پولیو ویکسین کے حوالے سے واضح کیا کہ ویکسین کا کوئی سائیڈ ایفکٹ نہیں ہے اس لئے منفی پراپیگنڈوں پر عمل کرنے کی بجائے اپنے علاقائی بچوں کی مستقبل کو بچایا جائے۔

سیشن میں پولیو ویکسین اور انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ڈھیر سارے سوالات کئے جس کے جوابات متعلقہ پولیو حکام نے دیے ۔واضح رہے انسداد پولیو مہم جو پورے ضلع خیبر میں 8جولائی سے 14جولائی تک مکمل ہو گا جس کو کامیاب بنانے کے لئے علاقائی مشران اور تمام مکاتب فکر علاقائی لوگوں کے ساتھ پولیو حکام الگ الگ سیشن منعقد کریں گے تاکہ پولیو کے خلاف سازش ناکام ہو جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں