خیبر، تحریک انصاف قبائلی اضلاع کے صوبائی انتخابات میں کلین سویپ کرے گی، حاجی اورنگزیب آفریدی

ہفتہ 15 جون 2019 22:56

خیبر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2019ء) ممتاز سماجی ورکر اور پی ٹی آئی کے رہنماء حاجی اورنگزیب آفریدی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف قبائلی اضلاع کے صوبائی انتخابات میں کلین سویپ کرے گی تحریک انصاف کے امیدواروں کی کامیابی قبائلی علاقوں کی ترقی کی ضمانت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام کی نظریں پی ٹی آئی کے امیدواروں پر لگی ہوئی ہیں اور وہ عمران کے ویژن کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کے تمام اور خصوصاً پی کے 107سے حاجی زبیر آفریدی واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے مخالفین کو شکست دینگے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نئے پاکستان کی بنیاد رکھ رہے ہیں اور ملک کو لوٹنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرکے انہیں سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالنے کی پہلے کسی کو ہمت نہیں تھی وزیر اعظم نے وہ کام کر دکھایا جو پہلے حکمران صرف دعوے کرکے اپنی حکومت چلاتے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا پی ٹی آئی کے گراف روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور عوام اس میں شامل ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا انتخابات کے قریب آتے ہی مہم میں جس طرح تیزی آرہی ہے اسی جذبے کے تحت عوام میں بھی پی ٹی آئی کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہاہے

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں