خیبر کے قرنطینہ سنٹرز میں موبائل ایس ایم ایس کمپلینٹ سروس کا اجراء

پیر 27 اپریل 2020 22:05

خیبر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2020ء) خیبر کے قرنطینہ سنٹرز میں موجود افراد کی شکایات کے لئے موبائل ایس ایم ایس (SMS) کمپلینٹ سروس کا اجراء کردیاگیاڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم وزیرکے مطابقضلع خیبر میں 11 قرنطینہ سنٹرز ہیں، جن میں افغانستان سے آئے ہوئے پاکستانی مقیم ہیں۔

(جاری ہے)

جن کے مختلف قسم کی شکایات ہوتی ہیں، ان کی بہتر خدمت اور ان تک رسائی کے لئے یہ سروس شروع کیا گیا۔

کسی قسم کی شکایت، جیسے کھانہ، بجلی وغیرہ کی صورت میں 8583 پر اپنے موبائل سے ایس ایم ایس کریں گے۔ اس شکایت کو متعلقہ اے سی، اے اے سی، پی ڈی ایم اے اہلکاروں کو فارورڈ کیا جائیگا۔ بعد میں شکایت درج کروانے والے سے شکایت کے حل کے بارے میں پوچھا جائیگا،کہ کیا تمہاری شکایت حل ہوئی یا نہیں۔ موبائل سے ایس ایم ایس میںdck (space) پھر اپنی شکایت درج کرکی8583 پر بھیجا جائیگا۔

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں