طورخم سرحد پر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے،ارشد منصور

خلاف ورزی کرنے والوں کو پاکستان داخل ہونے سے روک دیا جاتا ہے،ڈپٹی کمشنر خیبر

بدھ 28 اپریل 2021 20:45

خیبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2021ء) ڈپٹی کمشنر خیبر ارشد منصور نے کہا ہے کہ طورخم سرحد پر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کو پاکستان داخل ہونے سے روک دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خیبر ارشد منصور نے کہا ہے کہ طورخم سرحد پر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کو پاکستان داخل ہونے سے روک دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طورخم سرحدی گزرگاہ پر مسافروں کے لئے ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا ہے اور مسافروں کی اسکریننگ بھی کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ طورخم سرحدی گزرگاہ کے ذریعے یومیہ 10 ہزارسے زائد افراد آمدورفت کرتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع خیبر میں اس وقت مثبت کیسز کی شرح 6.84 ہے اور حالیہ لہر میں 168 مریض رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں