خیبر: ایف سی کے قافلے پر فائرنگ سے 5 اہلکار زخمی

ج* فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہوگئے، زخمی سی ایم ایچ پشاور منتقل

ہفتہ 27 مئی 2023 22:05

خیبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2023ء) خیبر کے علاقے دو جنگی میں ایف سی قافلے پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 اہلکار زخمی ہوگئے۔ ایف سی ذرائع کے مطابق دو جنگی کے علاقے پر ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس دوران 5 اہلکار زخمی ہوئے تاہم فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

ایف سی ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو سی ایم ایچ پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں