پاراچنار،امن فٹ بال ٹورنامنٹ سٹیڈیم الیون نے اپنے نام کرلیا

جمعرات 22 فروری 2018 16:29

پاراچنار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) کرم ایجنسی کے صدر مقام پاراچنار میں امن فٹ بال ٹورنامنٹ سٹیڈیم الیون نے اپنے نام کر لیا۔ٹورنامنٹ میں اپر،لوئراور سنٹرل کرم ایجنسی سی36 ٹیموں نے حصہ لیا۔امن ٹورنامنٹ کے فائنل سول سٹیڈیم پاراچنار میں صادق الیون اور سٹیڈیم الیون کے درمیان کھیلا گیا۔سخت مقابلے کے بعد سٹیڈیم الیون نے ایک گول کرکے فائنل میچ جیت لیا۔

(جاری ہے)

میچ کے اختتام پر ایس ایم لیوی فورسز علی جنان طوری،سپورٹس منیجر امجد علی اور سماجی شحصیت عظمت علیزئی نے کھلاڑیوںمیں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امن ٹورنامنٹ کے آرگنائزر اشفاق حسین نے کہا کہ حکومت اور پاک آرمی پاراچنار میں فٹ بال ٹورنامنٹوں کا انعقاد کر کے کھلاڑیوں کے حوصلہ افزائی کریں ۔انہوں نے کہا کہ کرم ایجنسی میں فٹ بال کے بہترین کھلاڑی موجود ہیں۔

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں