خیبر پختونخواہ حکومت اور فرنٹیئر کور نارتھ کے تعاون سے ضلع خیبر میں پاکستان سپورٹس فیسٹول 2022 کا باقاعدہ آغاز ہو گیا. سپورٹس فیسٹول میں ضلع خیبر کی تمام تحصیلوں سے کرکٹ, فٹبال, والی بال اور باسکٹ بال سمیت دیگر اہم کھیلوں کی 245 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 9 فروری 2022 14:42

خیبر پختونخواہ حکومت اور فرنٹیئر کور نارتھ کے تعاون سے  ضلع خیبر میں پاکستان سپورٹس فیسٹول 2022 کا باقاعدہ آغاز ہو گیا. سپورٹس فیسٹول میں ضلع خیبر کی تمام تحصیلوں سے کرکٹ, فٹبال, والی بال اور باسکٹ بال سمیت دیگر اہم کھیلوں کی 245 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں
خیبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 فروری2022ء) خیبر پختونخواہ حکومت اور فرنٹیئر کور نارتھ کے تعاون سے  ضلع خیبر میں پاکستان سپورٹس فیسٹول 2022 کا باقاعدہ آغاز ہو گیا. سپورٹس فیسٹول میں ضلع خیبر کی تمام تحصیلوں سے کرکٹ, فٹبال, والی بال اور باسکٹ بال سمیت دیگر اہم کھیلوں کی 245 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں. 

اس سلسلے میں افتتاحی تقریب جمرود میں منعقد ہوئ.

جس میں سپورٹس فیسٹول میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں, آفیشلز, ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کے عہدداران اور بڑی تعداد میں شہریوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دیگر مہمانوں نے شرکت کی.

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب میں سپورٹس فیسٹول میں حصہ لینے والی ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا. جبکہ سکول کے بچوں نے مختلف ٹیبلوز پیش کئے.


اس موقع پر مقامی فنکاروں نے بھی فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے خٹک ڈانس پیش کیا جس پر شرکاء نے خاص داد دی.

اس موقع پر شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور فرنٹیئر کور نارتھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے صحت افزا فیسٹول منعقد کروانے پر وہ ان اداروں کے شکر گزار ہیں. پاکستان سپورٹس فیسٹول مشترکہ طور پر باجوڑ, مہمند اور خیبر میں 23 مارچ تک کھیلا جا رہا ہے.

متعلقہ عنوان :

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں