کوہاٹ عیدالفطر قریب آتے ہی ،زندہ مرغی کے گوشت اور ٹماٹر کی قیمتوں کو پرلگ گئے ،قیمتیں اچانک 40 سے 70 فیصد بڑھ گئیں

ہفتہ 23 مئی 2020 14:35

کوہاٹ عیدالفطر قریب آتے ہی ،زندہ مرغی کے گوشت اور ٹماٹر کی قیمتوں کو پرلگ گئے ،قیمتیں اچانک 40 سے 70 فیصد بڑھ گئیں
کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2020ء) عیدالفطر کی آمد قریب آتے ہی کوہاٹ میں زندہ مرغی کے گوشت اور ٹماٹر کی قیمتوں کو پرلگ گئے اور قیمتیں اچانک 40 سے 70 فیصد بڑھ گئیں ۔گزشتہ ایک ماہ کے دوران زندہ مرغی کا گوشت 50 فیصد مہنگا ہوکرسرکاری قیمت 240روپے فی کلو تک جاپہنچی جبکہ قیمت میں مزید اضافہ کا قوی امکان ہے۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک سے قبل اور آغاز پر مقامی مارکیٹ میں زندہ مرغی کے گوشت کی قیمت تقریباً ڈیڑھ سو روپے فی کلو تھی جو رمضان کے وسط میں رفتہ رفتہ بڑھ کر 200 روپے فی کلو جاپہنچی جس کے بعد قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی اور قیمت گر کر170 روپے فی کلو ہوگئی لیکن اب عیدالفطر کے قریب آتے ہی کوہاٹ کے مقامی مارکیٹ سمیت ملحقہ شہری و دیہی علاقوں میں زندہ مرغی کے گوشت کی قیمتوںمیں ایک بار پھر تیزی سے اضافہ ہوگیا ہے اور ہفتہ کے روز زندہ مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت240 روپے فی کلو مقررکی گئی جبکہ آج یا کل ممکنہ عید الفطر کے موقع پر قیمتوں میں مزید اضافہ کا قوی امکان ہے۔

ادھر ٹماٹر کی قیمت میں بھی صرف ایک روز کے اندراچانک 60سی70 فیصداضافہ دیکھنے میں آیا اور ایک نمبر ٹماٹر کی قیمت 35 روپے فی کلو سے بڑھ کر60 روپے جبکہ دو نمبر ٹماٹر کی قیمت 25 روپے فی کلو سے بڑھ کر 40 روپے فی کلو ہوگئی ۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں