صوبے کے مختلف اضلاع میں جلد این ٹی ایس پاس 17 ہزاراساتذہ کی تقرری و تعیناتی کے احکامات جاری کردیئے جائیں گے ، وزیر تعلیم خیبرپختونخوا

ہفتہ 8 دسمبر 2018 13:10

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے مشیر برائے ابتدائی و ثانونی تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے کہا ہے کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں بہت جلد این ٹی ایس پاس 17 ہزاراساتذہ کی تقرری و تعیناتی کے احکامات جاری کردیئے جائیں گے جبکہ مزید پانچ ہزار خالی آسامیوں پر تعیناتی کے لئے اخبارات میں اشتہار جاری کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ڈائریکٹرایجوکیشن خیبرپختونخواہ حافظ ابراہیم اور ڈائریکٹر ایجوکیشن فاٹا ہاشم خان آفریدی سے ملاقات کے دوران محکمہ تعلیم کے مختلف اٴْمورو مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے اٴْنہوں نے کہا کہ اس طرح ساتوں قبائلی اضلاع میں ڈھائی ہزارمزید نئی اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے۔مشیر تعلیم نے مزید کہا کہ اساتذہ کے لئے سروس سٹرکچر وضع کیا جائے گا جبکہ ان کی تعیناتی اور تبادلوں کے لئے یکساں پالیسی مرتب کی جائے گی۔بنگش نے کہا کہ اس طرح اضلاع میں انتظامی افسروں کی تعیناتی کے لئے بھجی ایک جامع پالیسی بنائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں