کوہاٹ سیمنٹ کی سیلز میں 163 فیصد اضافہ

ہفتہ 17 اپریل 2021 11:54

کوہاٹ سیمنٹ کی سیلز میں 163 فیصد اضافہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2021ء) 31 مارچ 2021 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران کوہاٹ سیمنٹ کی سیلز میں 163 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق جنوری تا مارچ 2020 کے دوران کوہاٹ سیمنٹ کی سیلز 6.71 ارب روپے تک بڑھ گئی جبکہ جنوری تا مارچ 2020 کے عرصہ میں کمپنی کی سیلز 2.55 ارب روپے رہی تھی۔

(جاری ہے)

اس طرح سال 2020 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں سال 2021 کے اسی عرصہ کے دوران کوہاٹ سیمنٹ کی  سیلز میں 4.16 ارب روپے یعنی 163 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی کی مجموعی سیلز میں نمایاں اضافہ کے نتیجہ میں جنوری تا مارچ 2021 کے لئے کوہاٹ سیمنٹ کا خالص نفع 1.059 ارب روپے تک بڑھ گیا اور اس عرصہ کےلئے کمپنی کی فی حصص آمدن 5.27 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ جنوری تار مارچ 2020 کے دوران کوہاٹ سیمنٹ کو 381.08 ملین روپے خسارہ ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں