محکمہ تعلیم خیبر پختونخواہ:ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کی بھرتی سے سینکڑوں گھرخوشحال ہو گئے

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 2 دسمبر 2015 16:20

بنوں( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔02 دسمبر۔2015ء) محکمہ تعلیم کے ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کو بھرتی کرکے ڈی ای او(ایجوکیشن) نے سینکڑوں گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہونے سے بچا لئے،صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایات پر غصب شدہ کوٹہ بحال ہوا جس پر صوبائی حکومت کے مشکور ہیں ،ان خیالات کا اظہار آل کلاس فور ملازمین کے سیکرٹری جنرل سرفراز خان نے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بنوں امتیاز الحق نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے بنوں میں 65کلاس فور ملازمین کے آرڈرز جاری کئے یہ ملازمین تازیست انہیں دعائیں دینگے انہوں نے امید ظاہر کی کہ صوبائی حکومت آئندہ بھی غریب ملازمین کے حقوق کا تحفظ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں