کوہاٹ یو نیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنا لو جی میںوزیر اعظم پاکستان کی کلین اینڈگرین پاکستان مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا

جمعہ اگست 22:15

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2019ء) کوہاٹ یو نیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنا لو جی میںوزیر اعظم پاکستان کی کلین اینڈگرین پاکستان مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ۔ہنگو کیمپس میں بھی وائس چانسلر نے پودا لگا کر آغاز کیا۔کلین اینڈ گرین پاکستان کے خواب کی تکمیل کیلئے جامعہ کوھاٹ میں اساتذہ ،طلباء اور انتظامیہ نے اس سال کے آخر تک 10000پودے لگا نے کی مہم کو کامیاب بنانے کا عزم کیا ہے ۔

وائس چانسلرجامعہ کوہاٹ پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد نے شجر کاری مہم کا افتتاح کر تے ہوئے کہا کہ شجر کاری صدقہ جاریہ اور درخت بیش قیمت قومی اثاثہ ہیں۔یہ ہماری اجتماعی قومی ذمہ داری ہے کہ وسیع پیمانے پر درختوں کی کاشت کی جائے اور انکی دیکھ بھال اور حفا ظت ہماری قومی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

نوجوان طلباء میں شجر کاری کے جذبے کو پروان چڑھاتے ہوئے پاکستان میں جنگلات کی کمی اور ماحولیاتی آلودگی کے مسائل پر قا بو پایا جا سکتا ہے ۔

شجر کاری مہم میں ڈینز ،رجسٹرار ، ڈائریکٹرز ،ہیڈآف ڈیپارٹمنٹس اور سینیئر انتظامیہ افسران کے علاوہ اساتذہ اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے حصہ لیا ۔ شجر کاری مہم جامعہ کوھاٹ میں سارا سال جاری رہتی ہے ۔اور اسی مہم میں 1500زیتون کے پودے جامعہ کوھاٹ مین کیمپس میں اور 1000زیتون پودے جامعہ کوھاٹ ھنگو کیمپس میں کاشت کیئے جا چکے ہیں ۔وائس چانسلر نے شجر کاری مہم کے کامیاب انعقاد پر باغبانی انچارج ڈاکٹر اشتیاق انجم اسسٹنٹ پروفیسر ڈیپارٹمنٹ آف ذوالو جی اور پیر بلا ل ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈ منیسٹریشن کو مبارک باد پیش کی ۔ اور انکی کوششوں کو سہراہا ۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments