بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوہاٹ کے 14 کنٹریکٹ کلر ک فارغ

ہفتہ 7 دسمبر 2019 22:23

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2019ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوہاٹ کے 14 کنٹریکٹ بھرتی کلرکوں کو فارغ کردیاگیا فارغ ہونے والوں میں آٹھ سال اور دو سالوں سے فرائض انجام دینے والے شامل ہیں ۔کنٹریکٹ ملازمین نے فیصلے کو ظالمانہ قرار دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوہاٹ میں کنٹریکٹ پر بھرتی چودہ کلرک جوکئی سالوں سے اپنے فرائض انجام دے رہے تھے کی ملازمت کے کنٹریکٹ میں متعلقہ مجاز حکام نے توسیع نہ دینے پرانہیں ملازمت سے فارغ کردیا۔

اس سلسلے میں فارغ کئے جانے والے ملازمین نے اس اقدام کی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ ان کی ملازمت کے کنٹریکٹ میں توسیع کی جائے اور انہیں ملازمتوں پر مستقل کرنے کی منظوری دی جائی

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں