کوہاٹ یونیورسٹی آف سا ئنس اینڈ ٹیکنا لو جی میں جامع مسجد کی تعمیر کا سنگ بنیاد

جمعرات 16 جنوری 2020 23:28

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2020ء) کوہاٹ یونیورسٹی آف سا ئنس اینڈ ٹیکنا لو جی میں جامع مسجد کی تعمیر کا سنگ بنیاد وائس چانسلر کسٹ پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد نے رکھ دیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کوھاٹ تبلیغی مرکز کے علماء کرام مفتی نعیم ،مولانا عما د الدین کے علاوہ یونیورسٹی مسجد کمیٹی کے ممبران بہادر خان کنٹرولر آف ایگزام ،ڈاکٹر کلیم اللہ ایسوسی ایٹ پروفیسر،الطاف خان ڈائریکٹر ورکس ،ظفر خان ٹریژرر،محمداشتیاق ڈپٹی ٹریژرر،وہاب اسسٹنٹ ڈائریکٹر ورکس کے علاوہ ڈینز،ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس ،اساتذہ اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

تعمیر کی جانے والی جامع مسجد11988سکوئیر فٹ رقبہ پر محیط ہوگی۔جس میں بیک وقت1168 نمازیوں کی گنجائش ہوگی ۔وائس چانسلر نے اپنے بیان میں اس امر کا اظہار کیا کہ اس مسجد کی تعمیر جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائینگے ۔تاکہ اللہ کے گھر کو کم سے کم مدت میں تعمیر کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں