جامعہ کوہاٹ میں اورک ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ریسرچ پروجیکٹ ایوارڈ تقریب

ہفتہ 19 ستمبر 2020 12:39

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنا لو جی میںپروجیکٹ گرانٹ ایوارڈ2020 کی تقریب ڈائریکٹریٹ کے زیراہتمام ریسرچ پروجیکٹ ایوارڈ کا انعقاد کسٹ سینٹ ہال میں منعقد کے گئی ۔ اس تقریب کے چیف اورگنائزر ڈاکٹر محمد طارق جان ڈائریکٹر اورک کسٹ تھے ۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر کسٹ پروفیسر ڈاکٹر تسلیم حسین نے پروجیکٹ پروپوزل جمع کروانے والے امیدواروں کی حوصلہ افزائی کی اورریسرچ پروجیکٹ ایوارڈ حاصل کر نے والے امیدواروں (فیکلٹی ممبران)کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کو اظہار کیا۔

پروگرام کے آخر میں تمام امیدواروں میں سر ٹیفیکیٹس اور کامیاب ہونے والے امیدواروں میںپروجیکٹ ایوارڈلیٹر تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر وائس چانسلر کسٹ نے ڈائریکٹر اورک اور ان کی ٹیم کی کو ششوں کو سہراہا اور ایونٹ کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں