بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوہاٹ نے میٹرک کے سالانہ امتحان 2021 کے نتائج کا اعلان کردیا

بدھ 22 ستمبر 2021 23:35

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوہاٹ نے میٹرک (جماعت دہم) کے سالانہ امتحان 2021 کے نتائج کا اعلان کردیا جس کے مطابق کیڈٹ کالج کوہاٹ کے طالب علم صفی امام نے سب سے زیادہ 1094 نمبرلے کر بورڈ ٹاپ کرلیا جبکہ مجموعی طورپر طالبات نے میدان مارلیا۔ کوہاٹ بورڈ میںدوسری پوزیشن بھی کیڈٹ کالج کوہاٹ کے طالب علم محمدسہیل اور نجی سکول اقراء پبلک سکول اینڈ کالج کوہاٹ کی طالبہ عائشہ رحیم نے 1092 ‘1092 نمبر لے کر حاصل کرلی جبکہ اقراء پبلک سکول اینڈ کالج کوہاٹ ہی کی طالبہ شفا شاہ بخاری نے 1090 نمبر لے کر تیسری پوزیش حاصل کرلی۔

بدھ کے روز کوہاٹ بورڈ کے کنٹرولر امتحانات کے دستخط سے جاری پریس ریلیز کے مطابق میٹرک (جماعت دہم) کے سالانہ امتحان میں کل 42182 طلبہ وطالبات نے امتحان دیا جس مین 40347 کامیاب قرارپائے اور یوں مجموعی نتیجہ 95.65 فیصد رہا۔

(جاری ہے)

پریس ریلیز کے مطابق آرٹس گروپ میں بھی طالبات نے نمایاں کامیابی حاصل کرلی اورکرگورنمنٹ گرلز ہائی سکول محمدحسین میلہ کی طالبہ انمول نے 966 نمبرحاصل کرکے اول پوزیشن‘ گورنمنٹ گرلزہایئر سیکنڈری سکول کے ڈی اے کوہاٹ کی طالبہ رقیہ بی بی نے 964 لے کر دوسری جبکہ گورنمنٹ گرلز ہایئر سیکنڈری سکول ٹل (ہنگو) کی طالبہ انفال نے 956 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

نتائج کے مطابق سائنس گروپ میں کل 36243 طلبہ وطالبات نے امتحان میں شرکت کی جن میں 35364 کامیاب ہوئے اور یوں سائنس گروپ نتیجہ97.57 فیصد رہا جبکہ آرٹس گروپ میں کل 5983 اٴْمیدواروں نے شرکت کی جن میں4983 پاس ہوئے اور یوں آرٹس گروپ کا نتیجہ 83.90 فیصدرہا۔ کمشنر کوہاٹ ڈویژن جاوید مروت نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے تقریب میں شرکت کرکے پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں