اُردو پوائنٹ پاکستان کوہاٹکوہاٹ کی خبریںخیبر پختونخوا پولیس نے پہلی مرتبہ خاتون پولیس اہلکار کو مدد محرر تعینات ..

خیبر پختونخوا پولیس نے پہلی مرتبہ خاتون پولیس اہلکار کو مدد محرر تعینات کر دیا

زوبیہ کو سٹی سرکل تھانوں میں خواتین کی قانونی مدد کی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) خیبر پختونخوا پولیس نے پہلی مرتبہ خاتون پولیس اہلکار کو مدد محرر تعینات کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق خاتون پولیس اہلکار زوبیہ مسرت کوہاٹ کے سٹی ماڈل پولیس سٹیشن کی مدد محرر ہونگی ،ْاس کے علاوہ زوبیہ کو سٹی سرکل تھانوں میں خواتین کی قانونی مدد کی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی ہے۔

(خبر جاری ہے)

اس کے علاوہ زوبیہ مسرت خواتین کی داد رسی کے حوالے سے تمام معاملات بھی دیکھیں گی۔ زوبیہ 2009ء سے کوہاٹ پولیس میں خدمات انجام دے رہی ہیں، وہ خواتین کے کیسز بہتر انداز میں حل کرنے کیلئے پرعزم ہیں


اپنی رائے کا اظہار کریں -

کوہاٹ شہر کی مزید خبریں