اسلحہ کی نمائش پر 73افراد گرفتار ،986 موٹر سائیکلیں اور 30گاڑیاں تحویل بھی میں لے لی گئیں

بدھ 18 جولائی 2018 20:31

اسلحہ کی نمائش پر 73افراد  گرفتار ،986 موٹر سائیکلیں اور 30گاڑیاں تحویل بھی میں لے لی گئیں
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) کوہاٹ پولیس نے اسلحہ کی نمائش کے مرتکب 73افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور انکے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی سرکاری تحویل میں لے لیاہے ، کارروائی کے دوران ، غیررجسٹرڈ موٹر سائیکلیں اور کالے شیشیوں والی 986 موٹر سائیکلیں اور 30گاڑیاں تحویل بھی میں لے لی گئیں ۔ضلع بھر میں بھر پور کریک ڈائون، الیکشن کے موقع پر امن وامان برقرار رکھنے کے حوالے سے کیا گیاہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ سہیل خالد کی طرف سے عام انتخابات کے پرامن انعقاد کے سلسلے میں اٹھائے گئے اہم ترین اقدامات اور سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں دفعہ 144کے نفاذ کے تحت ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد ہے اور اس حوالے سے ضلع بھر میں آپریشن بھر پور انداز میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

قانون کی عملداری کے تحت جاری کاروائیوںکے سلسلے میں پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد آپریشن کئے اور پابندی کے باوجود اسلحہ لیکر چلنے والی73قانون شکن عناصر کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے انکے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی ہے۔

ضلع بھر میںضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے نفاذ کے ساتھ جاری کاروائیوں کے نتیجے میں زیر حراست افراد کے قبضے سے بڑی تعداد میں پکڑے جانیوالے اسلحے میں کلاشنکوفیں، رائفلیں، بندوقیں ،پستولیں اور مختلف بور کے کارتوس شامل ہیں۔اسی طرح ملک بھر میں دہشتگردی کی جاری لہر اور ممکنہ خطرات کے پیش نظر ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے پولیس کو بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں ،رکشوںاور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لانے کا جو ٹاسک سونپا گیا ہے اسکے نتیجے میں مختلف تھانوں کی پولیس اور ٹریفک سٹاف نے شہر کی مختلف شاہراہوں پر بھر پور کریک ڈائون کے دوران مجموعی طور پر986بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلیں اور کالے شیشوں والی مختلف قسم کی 30گاڑیاں تحویل میں لیکرچھان بین کیلئے متعلقہ تھانوں اور ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں بند کردی ہیں۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں